اہم ترین

سلمان خان کا اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ معاوضہ ، معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا سب سے زیادہ معاوضہ طلب کرلیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ معاہدہ بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فرم کے ساتھ طے پایا ہے۔  اس معاہدے کے رُو سے سلمان خان کی آئندہ 5 سال تک ریلیز ہونے والی تمام فلموں کے حقوق مذکورہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے پا س ہوں گے۔  مع

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان  سیٹلائٹ حقوق کے لیے زی فائیو سلو بھائی کو 500 کروڑ روپے کی ادائیگی کرےگا۔  معاہدے کا اطلا ق  اس سال جنوری کے بعد سے سلمان خا ن کی ریلیز ہونے والی تمام فلموں پر ہوگا اور فلم ” کسی کا بھائی کسی کی جان” اس معاہدے کے بعد اسٹریم کی جانے والی پہلی فلم ہوگی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ” رادھے” کو بھی زی فائیو پر پیش کیا گیا تھا ، جس نے  اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریکارڈ توڑ دیے تھے، تاہم سنیما گھروں میں یہ زیادہ خاص نہیں چل سکی تھی۔

پاکستان