سیکڑوں بالی وڈ فلموں کو اپنی بے مثال اداکاری سے لازوال بنانے والے مقبول بھارتی اداکار انوپم کھیرفلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
بالی وڈ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو حادثے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ نئی فلم” وجے69″ کی عکس بندی کے دوران کاندھے پر چوٹ لگنے سے وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کاندھے پر بندھی پٹی کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ” ایسا کیسے ممکن ہے کہ آپ ایکشن فلم کریں اور زخمی نہ ہوں ” انہوں نے یہ بھی لکھا کہ” کاندھے میں بہت تکلیف ہے لیکن جب پٹی باندھنے والے نے بتایا کہ وہ شاہ رُخ خان اور ریتھک روشن کی بھی مرہم پٹی کرچکا ہے تو اس سے میری تکلیف قدرے کم ہوگئی
واضح رہے کہ انوپم کھیر فلم”وجے69″ میں سائیکلنگ کے شوقین ایسے بزرگ کا کردار ادا کررہے ہیں جو باقاعدگی سے ریس میں بھی حصہ لیتا ہے۔