اہم ترین

حکومت کی آن لائن گیمنگ سے ٹیکس وصولی کی شرح میں تبدیلی

بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن گیمز میں پیسے کمانے والے کھلاڑیوں  سے جیتی گئی رقم پر ٹیکس وصول کیا جائے۔ تاہم سو روپے سے کم کی رقم  پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق بھارت میں  گیم کھیلیں پیسے کمائیں  والے  کھیل بہت مقبول ہورہے ہیں، جن میں ڈریم 11 اور موبائل پریمئر لیگ  جیسے گیم قابل ذکر ہے،

بھارت میں اس وقت آن لائن گیم میں رقم جیتنے پر فی الحال 30 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، آن لائن گیمنگ کمپنیوں کو اگر کھلاڑی اپنی خالص  جیتی گئی رقم بشمول بونس یا مراعات کا دعویٰ کرتے ہیں تو اوریجنل رقم پر ٹیکس کم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

تاہم، اگر بونس یا مراعات کا دعوی نہیں کیا جاتا یا  انہیں واپس نہیں لیا جاتا تو ان پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ جب کہ جیتی گئی رقم کا حساب مالیاتی سال کے آغاز میں  جمع کی گئی رقم  اوراوپننگ بیلنس سے کسی صارف کے ذریعے نکالی گئی رقم کو منہا کرکے لگایا جائے گا۔

پاکستان