اہم ترین

پاکستانی ہاکی ٹیم کی جونیئرایشیا کپ میں مسلسل دوسری فتح، تیسرا ٹاکرابھارت سے ہوگا

پاکستان  کی ہاکی ٹیم عمان کےشہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں  لگاتار دوسرے میچ میں فتح  سے ہم کنار ہوگئی ہے۔

پول اے کے دوسرے میچ میں  قومی جونیئر ٹیم  نے  تھائی لینڈ کو یک طرفہ  مقابلے میں 9 گول سے شکست سے دوچار کیا۔ کھیل کے دوران پاکستان کے عبدالرحمان نے  نے 5 گول کیے ، جس پر انہیں پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا جب کہ عبدالوہاب، ارباز احمد ، عبدالحنان شاہد اور مرتضیٰ یعقوب نے ایک ایک گول کیا۔

 پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں چینی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دی تھی۔  قومی جونیئر ٹیم  کا تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اگر  پاکستان  نے یہ میچ بھی جیت لیا تو پول کے آخری میچ میں اس کا مقابلہ  جاپان سے ہوگا ۔ یہ میچ 29 مئی کو ہوگا۔

پاکستان