گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑی کمی کے بعد 4 ارب 19 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں زر مبادلہ کےذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
19 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، جس میں سے 5 ارب 53 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کےذخائر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔