اہم ترین

واٹس ایپ کا ویڈیوکال میں اہم  فیچر شامل

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اہم فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کےذریعے اب صارفین گوگل میٹ کے ذریعے ویڈیو کال کے دوران اسکرین کو دوسرے صارف سے شیئر کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  وے بی ٹا انفو کے مطابق اس فیچر کو بی ٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے  اور اپ ڈیٹ کرنے والے صارفین  ویڈیو کال کے دوران نچلے حصے میں نیوی گیشن بار میں اس معمولی تبدیلی کو دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کے ویڈیو کالنگ فیچر کو مزید بہتر بنانا ہے۔  ویڈیو اسکرین شیئرنگ کے لیے صارف کو کال کنٹرو ل ویو میں جاکر ایک نئے آئیکون پر ٹیپ کرنا ہوگا، جس کے بعد کال کے دسری جانب موجود فرد با آسانی اسکرین پر موجود مواد کو دیکھنےکے ساتھ سات ھ اسے ریکارڈ بھی کرسکے گا۔  تاہم اسکرین شیئر کرنے والا صارف شیئرنگ کو روکنے اور اس میں ایڈیٹنگ کرنے کا اہل ہوگا۔

پاکستان