ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران خان کی سربراہی میں نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم کو کل طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو کل 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔ جہاں سابق وزیر اعظم سے جناح ہاؤس اور دیگر مقامات پر جلاو گھیراؤ کے واقعات کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے نو مئی کو رونما ہونے والے پُرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے دس مختلف تحقیقاتی ٹیمیں بنائی گئین تھیں ۔ جب کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو شادمان، ریس کورس اور تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔