اہم ترین

بھارت میں پڑھے لکھے اور باشعور ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں، نصیرالدین شاہ

بھارتی فلم  انڈسٹری  کے مایہ ناز اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کرنا  فیش بن گیا ہے ۔  اور اس کی ذمے دار بھارتی حکومت ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  سیکڑوں فلموں میں اپنی لازوال اداکاری سےدنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو محظوظ کرنے والے نصیرالدین شا ہ  بھی بھارت میں مسلمانوں سے روا رکھی جانے ولی نفرت سے تنگ آگئے ہیں۔

حال ہی میں میڈیا کے ساتھ کی گئی گفتگو میں بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ اب بھارت میں باشعور اور پڑھے لکھے ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ اور ہر طبقہ اس بات کو فیشن سمجھتا  ہے۔

نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بہت شاطرانہ طریقے سے مسلمانوں اور مذہب اسلام کے خلاف  لوگوں کے دلوں میں زہر بھر دیا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ فلمیں ہوں یا حقیقی زندگی مسلمانوں سے نفرت بھارت میں فیشن  کی علامت بن گئی ہے ۔

پاکستان