اہم ترین

فوجی عدالتوں میں مقدمات چلنے سے  جمہوریت ختم ہوگی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ  جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا ہمارا حق اور اس کی اجازت آئین اور قانون بھی دیتا ہے۔  

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن اندر نہیں گئے بلکہ وہ اندر جانے والوں کو روک  رہے تھے۔  نو مئی کو  کور کمانڈر ہاؤس ، ریڈیو پاکستان پشاور جیسی چار پانچ جگہ آگ لگی ۔ ان مقامات پر کیمرے بھی لگے ہوں گے، سیف سٹی کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھ  سب پتا چل جائے گا۔ یہ تو سیدھی سادہ طریقہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں نیم مارشل لا تو لگ گیا ہے، اگرشہریوں کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہی ہوگئی ۔ اور ان سب کا مقصد ہماری جماعت کو ختم کرکے نواز شریف کو لانا ہے۔

متعدد رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمار ووٹ بینک بہت بڑا ہے اور ہمیں جیتنے کے لیے الیکٹیبلز کی ضرورت نہیں ہے اور پی ٹی آئی کو لوگوں کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

سابق وزیر اعظم کا مذاکرات کی بابت کہنا تھا کہ مذاکرات وہ کرتے ہیں جو کوئی حل چاہتے ہوں اور حل انتخابات میں  ہے جو کہ وہ کرانا نہیں چاہتے۔

پاکستان