اہم ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کی کمی کردی ہے۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی  قیمتوں میں  کمی نہ ہونے کے باجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قیمتوں میں کمی کے بعد  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 اور پیٹرول  کی قیمت میں 8 روپےتک کی کمی کردی گئی ہے۔  جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 147 روپے 68 پیسے  اور مٹی کے تیل کی  قیمت 164 روپے 07 پیسے ہوگئی ہے۔ یہ قیمتیں یکم جون سے  15 جون تک برقرار رہیں گی۔  

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کی کمی

تاہم، ذرایع کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کے بجائے روپے کے مقابلے ڈالر کی بڑھتی قدر کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی ردو بدل نہیں کا جائے۔

واضح رہے کہ  وزارت خزانہ کی جانب سے 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  30 روپے فی لیٹر تک کی بڑی کمی کی گئی تھی۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے کمی کے بعد 270 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے، مٹی کا تیل 12 روپے کمی کے بعد 164 روپے 07 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا

پاکستان