اہم ترین

ایلون مسک سے اختلافات کے بعد ٹوئٹر کی ایک اور اہم عہدے دار مستعفی

ٹوئٹر کی سربراہ برائے ٹرسٹ اینڈ سیفٹی  ایلا ارون نے ناگریز وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ایلا ارون نے یہ عہدہ ایلون مسک کے  ٹوئٹر کا انتظام  سنبھالنے کےایک ماہ بعد  نومبر 2022 میں سنبھالا تھا۔  اس سے قبل یوئل روتھ ا س منصب پر فائز تھے اور مبینہ طور پر انہوں نے بھی کانٹینٹ موڈریشن پالیس پر ایلون مسک کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹرسٹ اور سیفٹی کی سربراہ  کانٹینٹ موڈریشن کو متوازن کرنے کا کام سونپا گیا تھا اور یہ موضوع مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سب سے زیاد ہ موضوع بحث رہا ہے ۔

بی بی سی اور خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے خبر کی تصدیق کی لیے ارون سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے مستعفی ٰ ہونے کی وجوہات غیر واضح ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار

تاہم، ان کا یہ فیصلہ ایلون مسک کی کانٹینٹ  موڈریشن پر عوامی تنقید کیے جانے کے ایک دن بعد ہی  سامنے آیا ہے جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

ایلون مسک نے  مس جینڈرنگ کے الزامات پر ویڈیو پر ویزیبیلیٹی  کو محدود کرنے کے فیصلے کو ” “ٹوئٹر پر بہت سے لوگوں کی غلطی” قرار دیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا  کہ” چاہے آپ کسی کی پسندیدہ  شناخت کو استعمال کرنے کے فیصلے اتفاق کریں یا نہ کریں ، لیکن ایسا نہ کرنا انتہائی بدتمیزی ہے اور یقینی طور پر کوئی بھی قانون نہیں توڑتا”۔

 یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے گمراہ کن  معلومات کے سدباب کے لیے یورپی یونین کے رضاکارانہ  ضابطہ اخلاق سے باہر آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے یوروپی یونین کے رضاکارانہ ضابطہ سے باہر نکلنے کے ایک ہفتہ بعد آیا ہے تاکہ غلط معلومات سے لڑیں۔

پاکستان