بین الاقوامی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) نے یقین دہانی کرادی ہے کہ پاکستان اس وقت سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہے ، لیکن ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان صنعت و تجارت ، کراچی کے 11 رکنی وفد سے ملاقات کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔
ملاقات میں وفد کی جانب سے وزیر خزانہ کو صنعتی شعبے کو خام مال کی درآمدات، پاور گیس ٹیرف اور دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بجٹ تجاویز بھی دیں۔
وزیر خرانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نئے وفاقی بجٹ میں صنعتی شعبے کے لیے بہتر اقدامات کرتے ہوئے دستیاب وسائل استعمال کرے گی، تاہم، تاجر برادری زر تلافی اور مراعات طلب نہ کرے کیوں کہ مالیاتی گنجائش کم ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کراچی چیمبر کی تجاویزات کی روشنی میں بجٹ میں موجود خامیوں کو دور کردیا جائے گا اور صنعتی شعبے کے پاور گیس ٹیرف کا موازنہ حریف ممالک سے کرتے ہوئے مسابقتی فارمولے وضح کیے جائیں گے۔