اہم ترین

حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ قرضے لیے، اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال کی مدت میں 14 ہزار 900 ارب روے کے قرضے لیے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

 حکومت کی جانب سے لیے گئے داخلی اور بیرونی قرضوں کی بابات جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022ء میں قرضوں کا مجموعی حجم 43ہزار705 ارب روپے تھا جو اپریل 2023ء میں بڑھ 58ہزار599 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 اس لحاظ سے دیکھا جائے تو وفاقی حکومت نے ایک سالہ مدت میں 14 ہزار 900 ارب روپے یعنی 41 ارب روپے یومیہ قرض حاصل کیا۔

رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے  ایک سال میں ملک کے مجموعی قرض کا 34 فیصد لیا گیا۔اپریل 2023ء میں 99 فیصد قرضے مقامی ذرایع سے لیے گئے، اس ماہ 1ہزار 476 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایک سال میں واجب الادا قرضے 49 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 22 ہزار 50 ارب روپے پر پہنچ گئے۔ جب کہ اندرونی قرضوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7 ہزار 635 ارب روپے سے بڑھ کر 36ہزار 549 پر پہنچ گئے۔

پاکستان