اہم ترین

قومی مفادات سے زیادہ اہم موسمیاتی تبدیلی پر ترجیح دینا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے شعبہ برائے کلائمیٹ چینج کے عہدے دار  سائمن اسٹیل نے کہا ہے کہ عالمی موسمیاتی بحران ایک ” فیصلہ کن ” رخ اختیار کر رہا ہے اور دنیا کے تمام ممالک کو اپنے قومی مفادات سے زیادہ انسانی فلاح کے لیے اس اہم مسئلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سائمن اسٹیل نے  اس اہم ماحولیاتی مسئلے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سال میں زمین کا درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے اور اس کے زمین پر بہت غلط اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ آب و ہوا کی تبدیلیاں بہت تیزی سے رونما ہورہی ہیں اور ہم اس کے  سدباب کے لیے اقدامات ا س رفتار سے نہیں کر پارہے۔  اور ہمیں کوپ 28 میں کیے جانے والے فیصلوں  پر عمل درآمد کے لیے ایک موثر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے مذاکرات مں شامل ترقی پذیر ممالک کے گروپ کی سربراہ مڈلین ڈیوف سار نے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے زیادہ کمزور ممالک کے مفاد میں  کام کریں۔

انہوں نے کہا،’’اس بون سربراہی اجلاس کے نتائج اس بات کا تعین کریں گے کہ کوپ28 کام یاب ہے یا نہیں۔ ہمیںکوپ 28 کے فیصلے کے لیےایک بنیاد تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں 1 اعشاریہ 5 ڈگری کے ہدف کے مطابق عالمی اخراج میں کمی آئے اورغریب ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹے کے لیے اضافی رقم دی جائے۔‘‘

پاکستان