اہم ترین

رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوسکتا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے نویں جائزے کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور ممکنہ طور پر اس ماہ یہ معاہدہ ہوسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم شہباز شریف جو ان دنوں ترک  صدر رجب طیب اردغان کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں ترکیہ کے دور ے پر ہیں ، نے  ترک ذرایع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔  

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوام ماضی میں بھی  چیلنجز کا سامنا کرچکے ہیں اور ضرورت پیش آنے پر آئندہ  بھی کر سکتے ہیں۔  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ   گزشتہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ای کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ، جس سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ جب کہ اس سال آنے والے تباہ کن سیلاب نے بھی پاکستان کو معاشی مشکلات سے دوچار کیا۔  

وزیر اعظم نے کہا کہ اس مرتبہ آئی ایم ایف نے بورڈ کی منظوری سے قبل کچھ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے ہم نے پورا کردیا ہے حالانکہ  کچھ اقدمات بوڈ کی منظوری سے مشروط ہوتے ہیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی کساد بازاری کی وجہ سے بھی پاکستانی معیشت مشکلات سے دوچار ہوئی ، تاہم ہمیں امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ماہ معاہدہ مکمل ہوجائے گا۔

پاکستان