اہم ترین

انتخابات میں ہم جنوبی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کریں گے، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کا معرکہ ہم سر کریں گے۔

سابق صدر نے بہاولنگرپی پی حلقہ 238 سے ٹکٹ حاصل کرنے والے ملک ابرار الرحمن کھوکھر سے ملاقات میں کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار دیا ہے، عوام کو خوش حال کیا ہے۔

انہوں نے ملک ابرار الرحمن سے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتے ہوئے پیپلز پاری کا منشور گھر گھر پہنچائیں اور انتخابات جیت کر بہاولنگر کی عوام کو درپیش مسائل حل کریں۔

اس ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری، اور پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے شرکت کی۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹکٹ ہولڈر ملک ابرار رحمن کھوکھر نے آصف علی زرداری کو بہاولنگر میں اپنے حلقے ک حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان