اہم ترین

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تیاریاں عروج پر

اس سال مئی میں منگنی کی ایک شاندار تقریب کے بعد پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا اس سال کے آخر میں اپنی شادی کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

اس جوڑے کو راجستھان میں اسکاؤٹنگ کے مقامات پر دیکھا گیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے اپنی شادی کے لیے ایک محل نما عظیم الشان ہوٹل کا انتخاب کیا تھا۔

اپنی شادی کے لیے پرینیتی اور راگھو نے دی اوبرائے اُدے ولاس کو بک کیا ہے جو اُدے پور میں ایک انتہائی پُرسکون جھیل پچولا کے کنارے پر واقع ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق جوڑے کی شادی کی روایتی رسم اس پرتعیش مقام پر ہوگی۔ اس بیش قیمت جائیدادمیں ایک بہت بڑے اور سرسبز و شاداب لان کی موجودگی اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں میواڑ طرز کے صحن، فوارے، پرائیویٹ سوئمنگ پول کے ساتھ محلاتی لگژری سوئٹ اور بہت کچھ شامل ہے۔

پرینیتی اور راگھو کے پاس شادی کی تقریب میں کئی مہمان قیام کریں گے۔ ہوٹل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق فلمی جوڑے کو ہر کمرے کے لیے 35 ہزارہندوستانی روپے فی رات (ٹیکس کے علاوہ) خرچ کرنے ہوں گے، جب کہ پرائیویٹ پول کے ساتھ محلاتی کوہ نور سویٹ کی قیمت 11 لاکھ روپے فی رات (ٹیکس کے علاوہ) ہے۔ یہ محلاتی مقام ایک تاریخی ورثے کا حصہ ہے کیونکہیہپہلے میواڑ کے ایک مہاراجہ کی ملکیت تھا۔

راجستھان بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے لیے شادیوں ے حوالے سے ہمیشہ ایک پسندیدہ مقام رہا ہے۔

پریانکا چوپڑا اور نِک جونس، کترینہ کیف اور وکی کوشل اور سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی جیسےفلمی جوڑے راجستھان کی ایسی ہی پرتعیش جائیدادوں پر شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

پاکستان