اہم ترین

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا بارشوں سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارش کی وجہ سے ہونے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدریاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں مون سون سےپیدا ہونے والی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدرین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا، حکومتی سطح پر لاکھوں متاثرین کو امداد فراہم کی گئی۔ تاہم، متاثرین کی بڑی تعداد آج بھی امداد کے انتظار میں ہے

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ موسیماتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے، لیکن اس کا سارا بوجھ ہمارے ترقی پذیر ملک پر ڈالنا ناانصافی ہے ، اور عالمی برادری اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دے۔

آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

آصف علی زرداری نے بنوں میں بارش سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لیے دعا کی۔

پاکستان