اہم ترین

سب سے زیادہ اسٹوریج کے ساتھ ریئل می کا نیا فلیگ شپ متعارف!

 موبائل سازکمپنی ریئل می نے بیترین فیچرز سے لیس اسمارٹ فون کو پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

اینڈرائیڈ کی خبریں لیک کرنے والی ٹیک ویب سائٹ ٹیک راڈارکے ریئل می کے اس فلیگ شپ فون کو ریئل می 11 پرو پلس کے نام سے لانچ کیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر اس فون کو تین مختلف اسٹوریج 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی، 512 جی بی اور 1 ٹی بی( 1000 جی بی) کے ویریئنٹ میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

 ریئل می 11 پرو پلس کو تین دلکش رنگوں گرین، گولڈ اور بلیک میں ایک بڑے ڈسپلے، ٹرپل کیمرا سسٹم، لمبی بیٹری لائف اور تیز ترین پروسیسر کے ساتھمارکیٹ کیا جائے گا۔

کیمرا

ریئل می 11 پرو پلس میں 200 میگاپکسلز کے ساتھ ٹرپل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جو تمام تر جزئیات کے ساتھ بہترین تصاویر بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ جب کہ سیلفی کے لیے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

ڈسپلے

ریئل می 11 پرو پلس میں 1080-2412  پکسل ریزولیشن کی حامل 6 اعشاریہ 7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔جس پر آپ ایچ ڈی ویڈیوز کے گیمنگ اور ویڈیوز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

چپ سیٹ

ریئل می 11 پرو پلس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 7050 چپ سیٹ دیا گیا ہے جو مالی جی 68  جی پی یو( گرافیکل پراسیسنگ یونٹ) کی بدولت تیز ترین پراسیسنگ فراہم کرتا ہے۔ اور مختلف ٹاسک سر انجام دیتے ہوئے تیز اور رسپانسو انٹرفیس دیتا ہے۔

بیٹری

ریئل می کے اس سیٹ میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقت ور بیٹری دی گئی ہے جو چارجنگ ہونے کی فکر کےبنا طویل بیک اپ فراہم کرتی ہے۔

قیمت

ریئل می 11 پرو پلس کو ممکنہ طور پر پاکستان میں 85 ہزار روپے کے پرائس ٹیگ کے ساتھ مارکیٹ کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان