اہم ترین

مانچسٹر سٹی کا کلب فٹ بال میں تاریخی ریکارڈ

اس سیزن میں ایف اے کپ اور پریمیئر لیگ جیتنے کے بعد اورانتہائی مشکلات حالات میں ایک اور فتح کے ساتھ مانچسٹر سٹی دوسرا انگلش کلب بن گیا جس نے “دی ٹریبل” کو مکمل کر کے کلب فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر لیا ہے۔ اس سے پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ یہ اعزاز حاصل کرنے والا واحد کلب تھا۔

مانچسٹر سٹی نے چیمپیئنز لیگ جیتنے کے لیے ایک خوبصورت اور اکثر انتہائی تکلیف دہ راستہ اختیار کیا لیکن یہ سفر آخر کار اپنی منزل تک پہنچ گیااور وہ آخر کار انٹر میلان کے خلاف فتح کے ساتھ کلب لیگ کی سب سے اہم ٹرافی کے حصول میں کامیاب ہو گئے۔

روڈری کے 68 ویں منٹ کے گول نے ان کی میراث پر مہر لگائی اور فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں ان کی جگہ کو مستحکم کیا۔

مانچسٹر سٹی کے چیمپیئنز لیگ جیتنے سے پہلے، پیپ گارڈیولا کو معلوم تھا کہ بطور منیجر ان کے دور کے ارد گرد ایک غیر واضح سوالیہ نشان ہوگا۔

ان کے کام کا اندازہ ہمیشہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ آیایہ منصفانہ تھا یا نہیں اور آیا وہ اس لیگ میں 2011ء تک بارسلونا کے ساتھ اپنی دو فتوحات کے بعد ایک اور جیت کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

مگر اب فیصلہ ہو چکا ہے! پیپ گارڈیولا کی عظمت اب کسی بھی اختلاف سے بالاتر ہے اور ان کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

مانچسٹر سٹی کے مالک شیخ منصور استنبول کے فٹبال اسٹیڈیم کے ایک اونچے مقام پر بیٹھ کر فائنل دیکھ رہے تھے۔ ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے کلب کے مالک نے 2008ء میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک صرف دو میچ ہی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھے ہیں۔

پاکستان