اہم ترین

 سمندری طوفان’ بائپر جوائے’ پاکستان کے مزید قریب پہنچ گیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری  الرٹ کے مطابق  بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بائپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ 600 اور ٹھٹھہ  سے 540 کلومیٹر رہ گیا ہے۔ 

طوفان نے گزشتہ 12 گھنٹے سے اپنا رخ تبدیل نہیں کیا ہے اور اگر یہ اسی طرح سفر کرتا رہا تو ممکنہ طور پر  یہ جمعرا ت تکشمال مشرق و جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔

الرٹ کے مطابق طوفان کے گردہوا کی رفتار 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں سمندر میں 40 فٹ تک بلند لہریں پیدا ہورہی ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کہ مطابق بائپر جوائے  15 جون تک سندھ کے علاقے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرے گا، جس کے زیر اثر کراچی میں 13 تا 16 جون تک آندھی کے ساتھ تیز بارشیں  ہونے کا امکان ہے ، جب کہ ٹھٹھ، سجاول، بدین، تھرپارکر ،عمرکوٹ، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، میرپور خاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور آندھی ہوسکتی ہے۔

حکومت سندھ نے سمندری طوفان کے پیش نظر ضلعی افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ساحلی اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جب کہ ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ کو عامرتوں پر لگے بل بورڈز اتارنے ، خطرناک عمارتوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقل کے احکامت صادر کردیے ہیں، جب کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے واٹر بورڈ کو ڈی واٹریننگ پمپ لگانے، ضلع انتظامیہ ، رینجرز اور کوسٹ گارڈ کو دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور  کے الیکٹرک کے سی ای او کو بجلی کے کھمبوں سے جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور پمپنگ اسٹیشنز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

پاکستان