اہم ترین

ٹرانسفارمرز: رائز آف دی بیسٹ نے اسپائیڈر مین کو شکست دے دی

مرکزی اداکاروں انتھونی راموس اور ڈومینیک فش بیک کے ساتھ پیراماؤنٹ کی رائز آف دی بیسٹ متعدد ناکام کوششوں کے بعد اپنی فلیگ شپ فرنچائز کو واپس لے آئی ہے۔

ہالی وڈ فلم ٹرانسفارمرز: رائز آف دی بیسٹس نے مقامی باکس آفس پر متاثر کن 60اعشاریہ5 ملین ڈالرز کے ساتھ آغاز کیا، جو کہ مشہور اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر ورس کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کافی ہے، سال بھر آٹو پائلٹ پر پھنسے رہنے کے بعد آٹوبوٹس کو فیصلہ کن فتح دلاتے ہوئے اس ویک اینڈ کو بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

پوسٹ ٹریک کے مطابق، ٹکٹ خریدنے والوں کی اکثریت نوجوان بالغوں پر مشتمل ہے، جو کہ 18 سے 34 سال کی عمر کے 56 فیصد اور 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں سے 34 فیصد ہیں جبکہ نسلی طور پر متنوع سامعین میں لاطینی، 32فیصد؛ سفید فام، 31 فیصد؛ سیاہ فام، 21 فیصد؛ ایشیائی و دیگر، 16 فیصد لوگوں نے فلم دیکھی۔

ٹرانسفارمرز: رائز آف دی بیسٹس نے بیرون ملک بھی اچھا کیا، جس نے 170اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی ابتدائی عالمی آمدنی کے طور پر 110 ملین ڈالر کمائے۔ چین میں 40 ملین ڈالر سے فلم کا آغاز ہوا، جو کہ ہالی ووڈ کی بہت سی حالیہ فلموں سے کہیں بہتر آغاز اور سال کا اب تک کا دوسرا سب سے بڑا آغاز ہے۔ فلم نے بہت ساری مارکیٹوں میں فلم “بمبل بی” کے مقابلے میں خاصی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فلم کی کہانی کے مطابق ایک نیا خطرہ جو پورے سیارے کو مٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اوپٹیمس پرائم اور آٹو بوٹس کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہیں میکس ملز کے ساتھ مل کر کرہ ارض کی حفاظت کرنی ہوگی جو بڑی اسکرین پر پہلی بار جلوہ گر ہو رہے ہیں

پاکستان