اہم ترین

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق لاہور، پشاور ، اسلام آباد ، ترنول، مرید کے ، پھول نگر، شیخوپورہ، فیروزوالہ، کالاشاہ کاکو سمیت  آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، راولا کوٹ اور کوٹلی میں میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔  

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ابی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان