بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپر جوائے نے اپنے رخ تبدیل کرلیا ہے اور اب اس کا کراچی سے فاصلہ صرف 340 کلومیٹر رہ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انیسویں الرٹ کے مطابق بائپر جوائے شمال مشرق کی طرف سفر کر رہا ہے لیکن اس دوران طوفان نے 6 گھنٹے شمال مغرب کی طرف بھی سفر کیا۔ جب کہ دو روز سے طوفان کا رخ مسلسل شمال کی جانب رہا اور اب شمال مشرق کی جانب مڑا ہے
الرٹ کے مطابق بائپر جوائے کیٹی بندر سے 275 ، ٹھٹہ کے جنوب سے 355 اورکراچی کے جنوب سے 340 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ طوفان کے مرکز میں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں ، جس سے اس کے اطراف میں لہریں 30 فٹ تک بلند ہورہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 340کلو میٹر، ٹھٹھہ کے جنوب سے طوفان 355 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 275 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہوائیں 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ طوفان کے مرکز اور اطراف میں 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔
اگر بائپر جوائے جوائے اسی سمت میں سفر کرتا رہا تو دیہی سندھ کے ساحلی علاقے گھوڑا باری، بدین ، ٹھٹھہ اور کھارو چھان اس سے متاثر ہوں گے۔