اہم ترین

بابراعظم کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کم از کم 15 اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ سے آگے ہیں۔

بابر کی 20 اننگز کھیلنے کے بعد 69اعشاریہ10 کی غیر معمولی اوسط ہے۔ اس دوران انہوں نے 8 نصف سنچریاں اور چار سنچریاں اسکور کیں۔

 آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ 30 اننگز میں 55اعشاریہ40 کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپنے شاندار بلے بازی کے انداز سے 6 نصف سنچریاں اور چار سنچریاںاسکور کیں۔

تجربہ کار انگلش بلے باز جو روٹ 34 اننگز کھیلنے کے بعد 54اعشاریہ20 کی اوسط کے ساتھ اسمتھ سے پیچھے ہیں۔ روٹ نے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں 6 نصف سنچریوں اور 6 سنچریوں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چوتھے نمبر پر سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کے پاس 16 اننگز میں 48اعشاریہ40 کی اوسط ہے۔ اپنی آخری 16 اننگز میں میتھیوز نے اپنے بلے سے دو نصف سنچریاں اور دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

آخر میں پانچویں نمبر پر ہندوستان کے مضبوط بلے باز ویرات کوہلی ہیں جن کی 27 اننگز میں بیٹنگ اوسط 34اعشاریہ65 ہے۔ انہوں نے اس عرصے کے دوران تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان کے بابر اعظم نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا انکشاف کیا اور ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ورلڈ کپ جیتنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

بابر نے آئی سی سی کے حوالے سے کہا کہ “ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا کپتان بننا بہت اچھی بات ہوگی۔”

ورلڈ کپ کے علاوہ بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کے لیے لنکا پریمیئر لیگ میں بھی حصہ لیں گے۔

کولمبو اسٹرائیکرز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، اسٹرائیکرز پہلے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم، پاکستان کے انتہائی باصلاحیت فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور سری لنکا کے ٹی 20 اسٹارز متھیشا پتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے کو ایل پی ایل 2023ء کے لیےسائن کر چکے ہیں۔

کولمبو اسٹرائیکرز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق بابر اعظم نے کہا۔”کسی بھی فرنچائز کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیلامی سب سے اہم پہلو ہوتی ہے۔ ہم نے اس قسم کے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی ہے جن کی ہمیں ضرورت ہے اور ہم یقینی طور پر ٹورنامنٹ میں مضبوط ترین ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے۔”

پاکستان