اتحادی حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں مزید 5 تا 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرایع کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو ارسال کی گئی سمری میں پیڑولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 تا دس اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی جاسکتی ہے۔
تاہم، قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔