اہم ترین

لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

35 سالہ لیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 2022ء میں فٹبال ورلڈ کپ میں فتح دلائی،یہ بلاشبہ فٹ بال کے عظیم ترین کارناموں میں سے ایک ہے۔

جمعرات کو میسی نے اپنا اب تک کا تیز ترین گول کر کے ایک اور تاریخی لمحے کا لطف اٹھایا۔ میسی نے بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف ارجنٹائن کے دوستانہ میچ میں صرف 79 سیکنڈ میں باکس کے کنارے سے بائیں پاؤں کی ایک شاندار اسٹرائیک کے ذریعے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا تیز ترین گول اسکور کیا۔

اسپورٹس ڈیٹا گروپ گریسنوٹ کے مطابق، میسی نے ابتدائی 60 سیکنڈ کے علاوہ فٹ بال گیم کے ہر منٹ میں گول کیا ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ گول (16) 87ویں منٹ میں کیے ہیں۔

ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز نے میچ کے اختتام پر کہا۔”میسی نے بطور فٹبالر ہمیں سب کچھ دیا ہے، انہیں کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ وہ اب اس کھیل میں بلندی کی ایک اور سطح پر ہیں۔”

ارجنٹینا نے آخر کار آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دی جس کے ساتھ ریئل بیٹس کے ڈیفینڈر جرمان پیزیلا نے دوسرے ہاف میں لا البیسیلیسٹی کی برتری کو دگنا کردیا۔

میسی نے میچ کے بعد کہا کہ “ہمیں ہمیشہ قومی ٹیم کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے۔ گرمی اور نمی کی وجہ سے کھیلنا مشکل تھا، لیکن سب سے بڑھ کر، ہم اسی جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں گے۔

اگلے ورلڈ کپ کے بارے میں سوچنا اپنے آپ سے آگے بڑھنے کے مترادف ہے کہ اب ورلڈ کپ کوالیفائرز اور کوپا امریکہ پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔ آپ کو اپنی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہیے۔”

2022ء کے ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں حتمی عالمی چیمپیئن کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد ساکروز کے پاس اس میچ میں ارجنٹائن سے بدلہ لینے کا اچھا موقع تھا، ورلڈکپ میچ میں بھی میسی نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار گول اسکور کیا تھا۔

پاکستان