اہم ترین

فلم دی فلیش میں اہم ہالی ووڈ شخصیت کی جھلک، ناظرین حیران

مائیکل کیٹن، جنہوں نے آخری بار 30 سال سے زیادہ عرصہ قبل بیٹ مین ریٹرنز میں کیپڈ کروسیڈر کا کردار ادا کیا تھا، فلم دی فلیش میں واپس آگئے ہیں اوریہ اس فلم کی کامیابی کے اہم نکات میں سے ایک ہے۔

بین ایفلیک موجودہ ڈی سی سنیمیٹک یونیورس میں 2016ء سے ڈارک نائٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں مگر فلم دی فلیش میں وہ صرف ایک ایکشن سین اور فلیش کو کچھ رہنمائی دینے کرنے کے لیےفلم کےابتدائی حصےمیں ہی نظر آئے۔

تاہم، جب بیری ایلن (ایزرہ ملر) اپنے ماضی کے انتہائی تکلیف دہ واقعے کو بدلنے کے لیےٹائم ٹریول کرتا ہے تو موجودہ تسلسل کافی حد تک بدل جاتا ہے اور بہت سے عجیب لیکن مانوس کرداراس کہانی کا حصہ بن جاتے ہیں۔

اس میں کامک بُکس کے کچھ ایسے کردار مثلاً ایڈم ویسٹ کا بیٹ مین، ہیلن سلیٹر کی سپرگرل، اور کم از کم تین مختلف سپرمین بھی شامل ہیں جن کا نہ تو ڈی سی یونیورس کی گذشتہ فلموں میں کوئی ذکر ہوا اور شاید نہ کبھی ہونا تھا۔

فلم کے اختتام پر پہلے سے موجود ڈی سی تسلسل کو بحال کر دیا جاتا ہے اور یہ تمام کردار دوبارہ فرضی ملٹی ورس کرداروں میں بدل جاتے ہیں۔

لیکن فلم کے آخر میں ہمیں ایک چونکا دینےوالا منظر دیکھنے کو ملتا ہے کہ اوشنز الیون کے جارج کلونی بیٹ مین کے طور پر واپس آ گئے ہیں!

فلم کے کریڈٹس سے پہلے، بیری بروس وین کو فون کرتا ہے جو عدالت کے باہر اس کا انتظار کر رہا ہے جہاں بیری کے والد کو اس کی ماں کے قتل کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔

لیکن بروس وین کی فینسی کار سے بین ایفلیک کے بجائے،1997ء کی مشہور بیٹ مین اینڈ رابن فلم میں بیٹ مین کا کردار ادا کرنے والے جارج کلونی باہر آتےہیں۔

بیری کی ٹائم ٹریولنگ کی بدولت بین افلیک کی شکل میں نظر آنے والا بیٹ مین ممکنہ طور پر ہمیشہ کے لیے منظر سے غائب ہو گیا ہے۔اس کے بجائے، اب جارج کلونی کی شکل میں ہمارے پاس ایک قدرے نرم طبیعت کا مالک بیٹ مین موجود ہے، جو پہلی ملاقات میں بیری کی حیرانی کے باوجود اس سے واقف معلوم ہوتا ہے۔

حتمی طور پر یہ کہنا بہرحال ممکن نہیں کہ بین ایفلیک کی جگہ جارج کلونی کی ڈی سی یونیورس میں موجودگی عارضی ہوگی یا ہم انہیں ایک نئی بیٹ میں فلم میں ڈارک نائٹ کے طور پر دیکھیں گے۔

پاکستان