اہم ترین

ہانیہ عامر کی ہم شکل ترکش لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل

ترکی سے تعلق رکھنے والی لڑکی الینا اوزترک گلکو نے اداکارہ ہانیہ عامر سے اپنی بے انتہا مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اور پاکستانی اداکارہ کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز میں دونوں خواتین کی خصوصیات میں مماثلت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ کسی نے انہیں ہانیہ عامر کی بہن بنا دیا تو کسی نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

الینا اوزترک گلکو کے انسٹاگرام پر کافی بڑی تعداد میں فالوورز ہیں اور وہ اپنے پیشہ ورانہ معاملات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیےاس پلیٹ فارم کا استعمال کرتیہیں۔

اداکاری کے محاذ پر ہانیہ عامر نے اپنے آپ کو متنوع اداکاروں میں سے ایک ثابت کیا ہے۔ وہ باآسانی مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی مہارت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مقبول ڈرامہ سیریلز ’مجھے پیار ہوا تھا‘، ’میرے ہم سفر‘، ’وصال‘، ’عشقیہ‘ اور ’سنگ ماہ‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے ڈرامے صنعت کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

’میرے ہم سفر‘ کی اسٹار اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک اچھی طالبہ ہونے کے باوجود اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیےاپنی پڑھائی کی قربانی دی اور کالج کو خیرباد کہہ دیا کیونکہ اس وقت یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا تھا۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ ایک کالج ڈراپ آؤٹ ہیں۔ اگرچہ وہ تعلیم کے معاملات میں بہت اچھی تھی مگرانہوں نے اداکاری سے اچھی کمائی شروع کی۔ ان کے لیے اس وقت پیسےکی اہمیت بہت زیادہ تھی کیونکہ وہ ہی واحد انسان تھی جس کے کندھوں پر اپنے گھر کو سنبھالنے اور خاندان کا کفیل بننے کی ذمے داری تھی۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ اپنے کالج کے دوستوں سے اب بھی رابطے میں رہتی ہیں اوران کی شہرت کی وجہ سے ان کے دوستوں کے انداز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

پاکستان