اہم ترین

احد رضا میر جلد ہی ایک اور ہالی وڈ سیریز میں دکھائی دیں گے

معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر دوسری عالمی جنگ کے واقعات پر مبنی ایک اور ہالی ووڈ ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق احد رضا میر آنے والی ہالی ووڈ ویب سیریز ’ورلڈ آن فائر 2‘ میں برطانوی ہندوستانی فوجیوں کے رہنما رجب کا کردار ادا کریں گے۔

متوقع طور پر چھ اقساط پر مشتملیہ سیریز دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر مبنی ہے جہاں جرمن لطفوافو پائلٹوں نے تباہی مچائی اور مانچسٹر کے آسمانوں پر مسلسل محو پرواز رہے۔

سات اقساط پر مبنی پہلی سیریز جنگ کے پہلے سال کی کہانی کو پیش کرتی ہے جو ستمبر 1939ء میں پولینڈ پر جرمن حملے سے شروع ہو کر برطانیہ کی جنگ پر ختم ہوتی ہے۔

احد رضا میر نے ’ورلڈ آن فائر 2‘ میں اپنے کردار کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔ اسٹار اداکار کو ان کے بہت سے ساتھیوں کی جانب سے بھی مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی۔

سیریز کا دوسرا حصہ برطانیہ، نازی جرمنی، مقبوضہ فرانس اور افریقہ کے صحراؤں میں جنگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی منظر کشی کرے گا۔

“ورلڈ آن فائر” کی پہلی سیریز 2019ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے ناظرین کی خاصی توجہ بھی حاصل کی تھی۔ سیریز کے دوسرے حصے کی ریلیز اس سال اکتوبر میں متوقع ہے، تاہم ریلیز کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

پاکستان