اہم ترین

آئی سی سی ضابطئہ اخلاق کی خلاف ورزی، معین علی پر جرمانہ عائد

معین علی پلیئرزکے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس کا تعلق کھیل کے منافی طرز عمل سے ہے۔

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر معین علی کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر دیا گیا ہے۔ انگلش آل راؤنڈر کی جانب سے گزشتہ 24 ماہ کے دورانیہ پہلی خلاف ورزی تھی۔

یہ واقعہ ایجبسٹن میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 89ویں اوور کے دوران پیش آیا جب معینعلی کو فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن پر اپنے بالنگ کرانے والے ہاتھ پر ڈرائنگ ایجنٹ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

معین علی نے خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا اور ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ کی تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا، یہی وجہ ہے کہ کسی باقاعدہ مقدمے اور اس کی سماعت کی ضرورت باقی نہ رہی۔

میچ ریفری کو یقین تھا کہ کریم صرف معین علی کے ہاتھ خشک کرنے کے لیے لگائی گئی تھی اس لیے انہوں نے کھلاڑی پر عائد کردہ لیول 1 کی پابندی کے علاوہ جرمانے کا فیصلہ کیا۔

کریم کو گیند پر مصنوعی مادے کے طور پر نہیں لگایا گیا تھا اور نتیجتاًاس عمل سے گیند کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،ورنہ یہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کی شق 41.3 (غیر منصفانہ کھیل – میچ بال کی حالت میں تبدیلی)کی خلاف ورزی ہوتی۔

آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور ماریس ایراسمس، تھرڈ امپائر کرس گیفانی اور فورتھ امپائر مائیک برنز نے الزام عائد کیا۔

لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔

پاکستان