اہم ترین

آئی ایم ایف سےمعاہدے میں تاخیر، چین نے مدد کی، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے ساتھ معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے۔  تاہم چین  نے اس مشکل وقت میں ہماری مالی مدد کی، جس کے لیے ہم اپنے دوست ملک کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چشمہ 5 نیوکلیئر پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب  میں کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں چین کے علاوہ پاکستان کے دیگر دوست ممالک قطر اور سعودیہ عرب ابھی تک ہماری مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کی ہم نے تمام شرائط پوری کردیں ہیں ، اس کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چشمہ 5 نیوکلیئر پلانٹ منصوبے کی بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِحکومت میں رکھی گئی تھی۔لیکن گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے  کی نذر کردیا تھا۔

  انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں گہری دلچسپی لینے پر میں نئی فوجی قیادت کا شکر گزار ہوں اور یہ  منصوبہ فوجی اور  قیاد ت کے ایک صفحے پر ہونے کا مظہر ہے۔

پاکستان