اہم ترین

گوگل لینس اب آپ کا معالج

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے پراڈکٹ گوگل لینس سے تو سب ہی واقف ہیں جو کہ کسی جادو کی پڑیا کی طرح لمحے بھر میں آپ کے کام سرانجام دے دیتا ہے۔

لیکن گوگل نے لینس مین اب ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کردیا ہے جس کی بدولت اب آپ گوگل لینس سے تصویر لے کر کسی بھی جلدی مرض کی تشخیص اور اس مرض کی نوعیت جان سکتے ہیں ۔

گوگل کے مطابق اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر پیش کیا گیا ہے ۔ آپ کو صرف  اپنی جلد پر پیدا ہونے والے کسی غیر معمولی نشان، خراش یا پھر ناخن کی رنگت کو سرچ کرنا ہے اور پھر یہ فوراً ان علامات سے قریب تر نتائج پیش کردیتا ہے۔

ٹیکنالوجی جائنٹ کے مطابق گوگل لینس  280 سے زائد امراض  جلد کی تشخیص اور علامات  80 فیصد تک درستگی  کے ساتھ پیش کرسکتا ہے ۔ تاہم اس ضمن میں اپنے معالج سے رابطہ کرنا نہایت ضروری ہے۔

پاکستان