اہم ترین

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی احاطہ عدالت سے فرار، ویڈیو وائرل

ضمانت منسوخ ہونے پر اسد عمر اور شاہ محمود قریشی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں آج  نو مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت  میں ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ ترنول میں  پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف  مقدمے کی سماعت کی اور ان درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانتیں مسترد کردی۔

ضمانت کے مسترد ہوتے ہی دونوں رہنما  گرفتاری سے بچنے کے لیے  ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر عدالت سے فرار ہوگئے۔  ان کے فرار ہونے کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی تیز تیز چلتے ہوئے گاڑی میں  بیٹھے اور وہاں سے نکل گئے۔

پاکستان