اہم ترین

ہماری سیاست سیاسی کردار کشی کی نہیں، بلاول بھٹو زرداری

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو اس بند گلی میں نہ دھکیلا جائے، جس میں پی ٹی آئی کو دھکیل دیا گیا۔ ہماری سیاست کردار کشی اور گالیاں دینے کی نہیں ہے۔ ہم سب کو ایک ہوکر وزیر اعظم شہباز شریف کو مضبوط کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری طریقے سے سیاسی جماعت بن کر ہی کام کرنا چاہیئے ، جو کل تک آئین، قانون کو نہیں مانتے تھے آج وہ انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے دل میں ایسی سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں جو دہشت گردوں کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہوں۔  ہماری جماعت کل بھی اسی آئین اور جماعت کے ساتھ تھی اور ہم آج بھی اسی کے ساتھ ہیں۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی جماعت کو جس بند گل میں دھکیل دیا ہے اس کے ذمے دار وہ خود ہیں۔ لیکن دیگر سیاسی جماعتوں نے ، ہم نے مل کر اس بات کویقینی بنانا ہے کہ اس کا نقصان صر غیر جمہوری سیاست کرنے والوں تک ہی محدود رہے، پورے جمہوری نظام کو اس بند گلی میں نہ دھکیلاجائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس جمہوری استحکام کے لیے س کو اپنی ذمے داری ادا کرنا ہوگی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے معاشی اور سیاسی استحکام کا روڈ میپ پیش کرنا  ہوگا۔  تاکہ اس میں حکومت و اپوزیشن کے ساتھ باقی اداروں کا بھی کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی تقسیم کےساتھ ساتھ اداروں میں موجود تقسیم کو بھی ختم کریں، ورنہ اس کے بغیر سیاسی استحکام کا قیام بہت مشکل ہوگا۔

پاکستان