اہم ترین

الیکشن ایکٹ میں ترامیم  منظور، صدر سے مشاورت کی شرط ختم

قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم  کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا  گیا ہے۔

 نئی ترامیم کے تحت  انتخابات کی تاریخ کا اعلان اور اس میں  رد و بدل  الیکشن  کمیشن کرسکے گا، انتخابات کی تاریخ دینے کے  لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ الیکشن ایکٹ بل میں ترامیم کی شق62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی۔

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ضمنی ایجنڈے کے طور پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ اس سے قبل  یہ بل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔

پاکستان