اہم ترین

فوجی عدالتیں نو مئی سے پہلے سے قائم ہیں، شرپسندوں کا ٹرائل جاری رہے گا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ پاک فوج کی فیصلہ سازی میں مکمل ہم آہنگی اور شفافیت ہے، سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائے گا اور نہ ملوث عناصر کو معاف کیا جاسکتا ہے، تمام ملوث کرداروں کو آئین پاکستان اور قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کو انجام تک پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا، فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی مرحلے کو مکمل کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ جاری رہے گا، فوج میں خود احتسابی کا عمل بغیر کسی تفریق کے کیا جاتا ہے۔

پاکستان