اہم ترین

سام سنگ کا ویڈیو گیمرز کے لیے جدید فیچر سے لیس گیمنگ پورٹل

جنوبی کوریاکی موبائل ساز کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ  “گیم پورٹل” کے نام سے گیمنگ ہارڈویئر کے لیے ایک خصوصی آن لائن اسٹور  کا آغاز کر رہی ہے۔

جہاں آپ اعلیٰ کارکردگی کے حامل  اسمارٹ فونز، گیمنگ مانیٹر، ٹی وی اور ایس ایس ڈی ہارڈ ڈرائیو جیسی چیزیں خرید سکتے ہیں۔ کمپنی اپنا گیم پورٹل دنیا بھر کے 30 ممالک میں شروع کر رہی ہے، جس کا آغاز برازیل، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، امریکہ اور برطانیہ سے ہوگا۔

گیم پورٹل کو گیمرز کے لیے ون اسٹاپ شاپ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ صارفین کو گیمنگ ہارڈویئر اور سام سنگ کے بنائے ہوئے پروڈکٹس تک رسائی دیتا ہے، جس میں اسمارٹ فونز، ٹی وی، اوڈیسی گیمنگ مانیٹر اور اعلیٰ کارکردگی والی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈرائیوز شامل ہیں۔

کمپنی اپنے پورٹل پر گیمز سے متعلق آن لائن مواد بھی دکھائے گی۔اس حوالے سے 2021ء میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ کم از کم نصف گیمرز کے پاس کراس پلیٹ فارم موجود ہے (گیمز کھیلنے کے لیے ایک سے زیادہ ڈیوائسز استعمال کرنے کے لیے) اور وہ ویڈیو گیمز کھیلنے میں اوسطاً 16 گھنٹے  اور گیمنگ کمیونٹیز میں بھی کم از کم چھ گھنٹے گزارتے ہیں۔

گیم پورٹل پر دستیاب مصنوعات

سام سنگ کا گیم پورٹل گیمنگ کا مواد، پروڈکٹ کی معلومات، ماہرین کے تبصرے، مصنوعات کی خریداری کے فوائد اور بہت کچھ ایک جگہ پر پیش کرتا ہے۔ قابل ذکر مصنوعات جو لوگ گیم پورٹل سے خرید سکتے ہیں ان میں گیلیکسی ایس 23 الٹرا، اوڈیسی او ایل ای ڈی  جی 9

گیمنگ مانیٹر اور 990 پرو ایس ایس ڈی شامل ہیں۔ گیمنگ پورٹل کے لانچ کی خوشی میں کمپنی اوڈیسی گیمنگ مانیٹر اور نئی کیو ایل ای ڈی 8K ٹی وی کی بنڈل کی صورت میں خریداری پر پر ڈسکاونٹ دے رہی ہے۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے D2C سینٹر کے ایگزیکٹو نائب صدر ایولین کم نے کہا، ’’گیمنگ صارفین کے طرز زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے، نہ کہ صرف تفریح، بلکہ خاص طور پر میلینیئلز اور جنریشن زی  کے لیے بھی۔

ہم صارفین کو اعلیٰ معیار فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کو نافذ کریں گے۔ گیمنگ کا تجربہ، خریداری سے لے کر استعمال تک، ایسا ماحول فراہم کر کے جو گیمنگ سے متعلق مصنوعات کو خریدنا پرلطف اور آسان بناتا ہو۔‘‘

پاکستان