اہم ترین

ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی سمیت دس کوپیماؤں نے نانگا پربت کو سرکرلیا

  پاکستانی کوہ پیماؤں  نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری اور ثمینہ بیگ سمیت دس کوہ پیماؤں نےآج صبح دنیا کے نویں بلند ترین اور خطرناک پہاڑ نانگا پربت کو سر کرکے وہاں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری نے دنیا کی نویں بلند چوٹی نانگا پربت پر قومی پرچم لہرا یا۔واجد اللہ نگری نے دیامر بیال سیکشن سے اپنی مہم جوئی کا آغاز کیا تھا، واجد اللہ نگری نے یہ کارنامہ پہلی کوشش میں ہی سرانجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔اس سے قبل واجد اللہ نگری کے ٹو، براڈ   پیک ، راکا پوشی اور اسپٹنک پہاڑ بھی سر کرچکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نانگا پربت کی چوٹی پر کامیابی سے پہنچ کر ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا، کوہ پیما نائلہ دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پاکستانی خاتون ہیں۔ جب کہ ثمینہ بیگ اس سے قبل کےٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر چکی ہیں جب کہ انہیں 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہونے  کا اعزازبھی  حاصل ہے۔

پاکستان