اہم ترین

قران مجید کی بے حرمتی، فٹبال لیگ میں عراقی فٹ بالرکا منفرد احتجاج

سوئیڈن میں قران پاک کے بے حرمتی پر  پوری امت مسلمہ  کی جانب سے شدید احتجاج  جاری ہے اور  عراق میں  جاری فٹبال لیگ کے دوران الشرطہ اور القاسم کے میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑی اور ریفری میچ کے آغاز پر ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور اسے بوسہ دیتے ہوئے دکھائی دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹبال لیگ کے ریفریوں  اور کھلاڑیوں کی جانب سے  قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اس منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔

سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گزشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ٹوئٹر پرسوئیڈش  مصنوعات پر پابندی کا ٹرینڈ” بین سوئیڈش برانڈز” کا ہیش ٹیگ بھی سرفہرست تھا۔

جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس واقعے کی پُرزور مذمت کی گئی ہے  جب کہ سوئیڈش حکومت کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسلاموفوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور  یہ انفرادی واقعہ سوئیڈن کی حکومت کا موقف واضح نہیں کرتا ہے۔

پاکستان