اہم ترین

مصنوعی ذہانت سے لیس گوگل کا جدید ٹول متعارف

مصنوعی ذہانت نے ہر طرف اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور ایسا ممکن نہیں ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی اس دوڑ میں ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل پیچھے رہ جائے۔  گوگل نے ترجمے  اور متعدد زبانیں بولنے والے گوگل کے نئے اے آئی ٹرانسلیشن ٹول کو پیش کردیا ہے۔

گوگل آڈیو پام اے  کسی بھی زبان کو سمجھنے اور اس کے ترجمےمیں حائل رکاوٹو ں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔  یہ مترجم نہ صرف کسی بھی متن اور بیان کو شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ پراسیس کرنے اور حتمی شکل دے سکتا ہے بلکہ یہ ترجمہ کی گئی تحریر کو  اپنی آواز میں سنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ماہرین نے اس ٹول کی جانچ کے لیے ایک ویڈیو میں متعدد لوگوں کے درمیان مکالمہ دکھایا اور آڈیو پام اے نے گفتگو میں شامل تمام افراد کی  آوازوں کا انگریزی زبان میں ترجمہ کردیا۔

مصنوعی ذہانت کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر چہ گوگل کے ترجمے کا معیار اپنی بہت سی حریف کمپنیوں سے کم ہے لیکن اس نئے ٹولز کے ” اسپیچ ٹرانسلیشن” فیچر کی بدولت  گوگل ان سب پر فوقیت حاصل کرسکتا ہے۔  اور ڈیولپرز کو اس آرٹیفیشل انٹیلی جنس مترجم کو تربیت دینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، یہ محض ایک” زبانی ہدایت” پر کام کرسکے گا۔

پاکستان