بھارتی فلمی انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رُخ خان امریکہ میں شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی ناک زخمی ہوگئی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی وڈ شہنشاہ لاس اینجلس میں ایک شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی ناک کا آپریشن ہوا۔
اداکار کے قریبی ذرایع کا کہنا ہے کہ انہیں لگنے والے زخم کی معمولی سی سرجری کی گئی ہے اور اب پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔
شاہ رخ خان وطن واپسی پر ناک پر پٹی کے ساتھ بھی دیکھا گیا تاہم اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفت گو کرنے سے گریز کیا۔