اہم ترین

چیئر مین پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس نامزد کرنے کا فیصلہ

ذرایع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت  9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے  دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اور اس سلسلے میں درج مقدمات میں  نئی دفعات کے ساتھ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ عسکری اور حساس تنصیبات پر حملوں کے لیے درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کے بعد پی ٹی آئی سربراہ کو بطور ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرایع ک یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبی بندی کے لیے کارکنان کو مشتعل کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔

یادرہے  کہ جی ایچ کیوپر حملے کا  کیس تھانہ آرے بازار جب کہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج ہے۔

پاکستان