اہم ترین

فلم’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ نے چار ایورڈ جیت لیے

 چیئرمین پی ٹی آئی اور  برطانوی پروڈیوسر کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم نے 4 نیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

جمائمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ ان کی فلم میں مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

جمائمہ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نے بہترین اسکرین پلے، بہترین برطانوی فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی اپنی تعریف خود نہیں کرنا چاہتا، لیکن ہماری فلم نے چار نیشنل فلم ایوارڈز اپنی جیت لیے ہیں میں بہت شکرگزار اور خوش محسوس کر رہی ہوں۔‘

جمائمہ نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کامیابی سمیٹنے پر شاباشی بھی دی۔

یاد رہے کہ جمائمہ کی اس فلم میں پاکستان کے رسم و رواج اور ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے،  فلم میں مرکزی  کردار مشہور اداکارہ سجل علی نے بھی نبھایا ہے۔

پاکستان