اہم ترین

اقوام متحدہ سوئیڈن واقعے پر ہنگامی اجلاس طلب کرے، وزیر اعظم

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اس واقعے پر فوری اجلاس طلب کریں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سوئیڈن واقعے میں جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔ اور  اس معاملے پر سوئیڈن کی حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اس  واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں  اور یہ مسلمانوں اور مسیحیوں کو لڑانے کی سازش ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ سے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی قانون کی منظوری اور اس توہین آمیز واقعے کے خلاف اجلاس بلانے کے لیے بات کر رہا ہوں۔

پاکستان