اہم ترین

ہرے پتوں والی سبزیاں کھائیں، ذیابیطس دور بھگائیں

 سبزیوں کی غذائی افادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبزیوں خصوصاًہرے پتوں والی سبزیوں اور پھلوں کو روزمرہ غذا کا حصہ بنالیا جائے تو اس سے ذیابیطس ، بلند فشار خون اور امراض قلب کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

تحقیقی جریدے ‘ نیوٹریشن، میٹابولزم اور کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز’ میں شایع ہونے والی یونیورسٹی آف یو ڈائن اٹلی میں ہونے والی اس تحقیق کی لیڈ ریسرچر نکولیٹا پلیگرینی  کا کہنا ہے کہ گوشت کے بجائے سبزیوں کو غذا کا حصہ بنانے سے معدے کی جلن اور انسولین کے افعال میں بہتری آتی ہے۔

محققین کا  کہنا ہے کہ سبزیوں اور گوشت سے حاصل ہونے والے پروٹین میں واضح فرق ہوتا ہے  ہرے پتوں والی سبزیوں میں نشاستہ،  فائبر، فیٹی ایسڈ کے علاوہ دیگر صحت بخش غذائی اجزاء پاتے جاتے ہیں جو فربہی اور خون میں کولیسٹرل کی سطح کو قابو میں رکھتے ہیں ۔ جب کہ سبزیوں میں گوشت کی نسبت کولیسٹرول،  حراروں ( کیلوریز) اور مضر صحت چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔

پاکستان