اہم ترین

آئی ایم ایف کا وفد آج زمان پارک کا دورہ کررہا ہے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)کا وفد کا پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے  رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں وفد نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور آج وہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے۔

سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے بارے میں آئی ایمایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اہم سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کا مقصد قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

آئی ایم ایف وفد کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چند روز قبل ہی آئی ایم ایف اس ضمن میں رابطہ کیا ہے ۔ کیوں کہ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کا مسودہ آئی ایم ایف بورڈ کے سامنے منظوری کے لیے رکھا جائے گا اور  اسی سلسلے میں ہماری جماعت سے معاہدے کی حمایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان