اہم ترین

قرآن پاک کی بے حرمتی، ملک میں یومِ تقدسِ قرآن منایا جارہا ہے

سوئیڈن میں ایک ملعون کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں آج یومِ تقدسِ قرآن منایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز سرکاری و غیر سرکاری سطح پر قرآن پاک نذر آتش کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

ملک بھر میں قرآن پاک کے بے حرمتی کے خلاف  وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں  اور  مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سویڈن واقعے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ جب کہ سندھ ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن نے بھی حکومت سے سفارتی سطح پر اس مذموم سازش کا مقابلہ، سفارتخانہ بند کرنے اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اس واقعے پر فوری اجلاس طلب کریں۔

ن کا کہنا تھا کہ سوئیڈن واقعے میں جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔ اور  اس معاملے پر سوئیڈن کی حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔

تمام جماعتیں اس  واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں  اور یہ مسلمانوں اور مسیحیوں کو لڑانے کی سازش ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ سے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی قانون کی منظوری اور اس توہین آمیز واقعے کے خلاف اجلاس بلانے کے لیے بات کر رہا ہوں۔

پاکستان