اہم ترین

وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر آرمی چیف  کے خلاف مہم کی شدید مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پاک فوج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پر قاتلانہ  کی مہم چلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ   نو مئی کے لیے ایسی ہی ذہن سازی کی گئی تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نو مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کے لیے یہ واضح پیغا م ہے کہ   ہم پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کا سر کچل دیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سازشی عناصر ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے پھر سے سرگرم ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر سربراہ پاک فوج اور فوج کے خلاف مذموم، گھٹیا اور شرانگیز مہم کا شیطانی ذہن سازوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔  اور شہداء کے خلاف شروع کی جانے والی گندی میڈیا مہم بھی اسی منصوبے کی ایک کڑی ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا مہم آزادی اظہار نہیں ایک سازش ہے جسے روکنا قانونی فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم  نے جس طرح نو مئی کو خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی اسی طرح اس سازش کو بھی ناکام بنائے گی ،اور پوری قوم پاک فوج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان