اہم ترین

نئے سال کے سب سے بہترین کنسول ویڈیو گیمز؟

ہم آپ کے لیے پانچ بہترین موبائل گیمز کا مختصر تجزیہ پیش کر رہے ہیں جنہیں آپ سال 2023ء کے بڑے کنسول  گیمز کی آمد سے پہلے آزماناپسند کریں گے۔

گیمرز بہترین موبائل گیمز کو آزمانے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ  ڈویلپرز انہیں بنانے میں مصروف ہیں۔ جیسے جیسے مزید نئے گیمز ریلیز ہوتے ہیں، گیمرز توقع کرتے ہیں کہ کسی بھی نئے گیم کو کھیلنے سے پہلے ان کے حوالے سے بنیادی معلومات حاصل ہو جائیں تاکہ اس کی بنیاد پر وہ اپنے لیے صحیح فیصلہ کر سکیں۔

جب بہت سارے لاجواب گیمز دستیاب دستیاب ہوں تو ان کے حوالے سے معلومات کی تلاش اور اپنی پسند کے مطابق بہترین گیم کی شناخت کرنا کافی مشکل کام ہوسکتا ہے۔

لہٰذا تمام دستیاب گیمز کا بغور جائزہ لینے کے بعد، ہم نے جولائی 2023 میں آپ کے ایپل یا اینڈرائیڈ فونز پر ڈاؤن لوڈ اور کھیلنے کے لیے سرفہرست پانچ موبائل گیمز کا انتخاب کیا ہے۔ آئیے ان پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔

ان ڈان

ریلیز کی تاریخ – 15 جون 2023

ٹین سینٹ کا تیار کردہ دنیا کی تباہی کے بعد کے حالات پر مبنی گیم ان ڈان، بلاشبہ جولائی 2023 میں کھیلنے کے لیے بہترین موبائل گیمز میں سے ایک ہے۔ آپ اس گیم میں ایک ایسی دنیا میں مہم جوئی پر نکلے ہیں جہاں ایک بڑی تباہی سے متاثرہ افراد کے گروہ ادھر ادھر گھوم رہے ہیں۔

اپنے آپ کو متعدد ٹیکٹیکل ٹولز، جیسے قریبی جنگی ہتھیاروں، ڈرونز، ڈیکوائے ایکسپوزیو، خودکار برجوں اور دیگر اشیاء سے مسلح کر کے، کھلاڑی مختلف دھڑوں میں شامل ہو کر اپنی جنگی مہارت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہاں تک کہ اگر آپ کو اب تک اس طرز پر بنے گیمز پسند نہیں آئے، تو شاید اب اسے آزمانے کا وقت آگیا ہے!

ہیری پوٹر، میجک اویکنڈ

ریلیز کی تاریخ: 27 جون 2023

وارنر برادرز انٹرنیشنل انٹرپرائزز اور نیٹ ایز گیمز کی جانب سے تیار کردہ ہیری پوٹر کی جادوئی کائنات میں خوش آمدید۔ ہیری پوٹر ناول اور فلموں میں دکھائے جانے والی دلفریب دنیا کی طرح، یہ کہانی بھی ہاگ وارٹس کی جادوئی چار دیواری میں ترتیب دی گئی ہے۔

گیم میں کھلاڑیوں کے لیے بہت سے کریکٹر اور اسپیل کارڈز ہوں گے تاکہ وہ اپنے مجسٹریل کلیکشن کو اکٹھا کر سکیں۔ جیسے جیسے آپ گیم میں ترقی کریں گے، آپ دستیاب کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے منتر سیکھیں گے اور کاسٹ کریں گے۔ تو پھر کیا خیال ہے؟ کچھ جادوئی منتروں کا استعمال کیا جائے؟

براؤن ڈسٹ 2

ریلیز کی تاریخ: 23 جون 2023

نیووز نے ایک نیا آن لائن کردار کے انتخاب پر مبنی آر پی جی گیم براؤن ڈسٹ ٹو تخلیق کیا ہے۔ اعلی درجے کی ٹو ڈی گرافکس اور آرٹ ورک کی شاندار شمولیت کی بدولت گیم کا فلوئڈ گیم پلے گیمرز کی دلچسپی کو لمبے عرصے تک برقرار رکھتا ہے۔

گیمرز 3×4 سمولیشن بیٹل سسٹم کے ساتھ نہ صرف اپنی مہم جوئی کے دوران دلچسپ لڑائیوں کا تجربہ کر سکیں گے بلکہ ایک دلچسپ سفر کے دوران ایک بہت بڑی دنیا میں تحقیق کرتے ہوئے مصروفیت اور تلاش کی نئی سطحیں دریافت کریں گے۔

یہ گیم واقعی سال 2023 کے بہترین گیمز میں سے ایک ہے۔

سنچری – ایج آف ایشیز

ریلیز کی تاریخ: 21 جون 2023

سنچری – ایج آف ایشیز، ڈریگن تھیم کے ساتھ پلے وِنگ کا ایک ملٹی پلیئر گیم، ہماری فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

گیمرز ڈریگن سوار قبیلوں کے ساتھ ٹیم بناتے ہیں اور ایٹرنم کی دنیا میں بالادستی کے لیے ٹیم پر مبنی لڑائیوں میں مقابلہ کرتے ہیں، جو ایک زمانے میں تباہ کن ایشین بارش کی وجہ سے تباہ حال تھا۔

کارنیج اور سپوئلز آف وار گیم پلے کے وسیع قسم کے تجربات کی صرف دو مثالیں ہیں جن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے لیکن گیمرز کے مختلف گروہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ گیم ہر ایک گیمر کی اپنی صلاحیتوں کے ساتھ گیم کی مختلف اقسام کی سمجھ حاصل کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔

ٹیکٹ اوپ سمفنی

ریلیز کی تاریخ: 28 جون 2023

اگر آپ لاجواب آرٹ کے ساتھ اینیمی طرز کا گیم تلاش کر رہے ہیں تو ٹیکٹ اوپ سمفنی ایک بہترین انتخاب ہے۔

نیو یارک سمفونیکا کی داستان کو برلن سمفونیکا گیم میں جاری رکھا گیا ہے، جو کچھ سال پہلے ریلیز ہونے والے مخلوط میڈیا پروجیکٹ سے متاثر تھا اور ٹیکٹ آسینہ اور میوزک آرٹس کی کہانی کا اگلا حصہ ہے۔

گیم کے شرکاء کو گیم میں بھول بھلیاں اور مختلف اقسام کے کاموں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں کسی پہیلی کو حل کرنا شامل ہوگا۔ یہ یقینی طور پر ایک تفریحی اور دل چسپ تجربہ ہوگا۔

ایک مختلف تجربے کے لیے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ تمام موبائل گیمرز کو اس دلکش گیم کو ایک بار ضرور آزمانا چاہیے۔

پاکستان